آئرلینڈ سے اہم میچ سے قبل عمر اکمل گروئن انجری کا شکار ، ٹریننگ سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا

جمعرات 12 مارچ 2015 14:29

آئرلینڈ سے اہم میچ سے قبل عمر اکمل گروئن انجری کا شکار ، ٹریننگ سیشن ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل گروئن انجری کا شکار ہو گئے ہیں لیکن وہ پر امید ہیں کہ آئر لینڈ کے میچ سے پہلے فٹ ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایڈیلیڈ میں ہونے والے ٹریننگ سیشن میں عمر اکمل نے گروئن انجری کے باعث حصہ نہیں لیا۔ورلڈ کپ کے ابتدائی چار میچز میں وکٹ کیپنگ کرنے والے عمر اکمل کا کہنا ہے کہ انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں۔احتیاط کے پیش نظر ٹریننگ نہیں کی۔امید ہے جلد فٹ ہو جائیں گیاور آئر لینڈ کے خلاف میچ میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔