(ن) لیگ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حمزہ شہباز کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی
جمعرات 12 مارچ 2015 15:14
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دیدی ، کمیٹی بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات قیادت کو پیش کرے گی ۔
(جاری ہے)
سپریم کورٹ کی طرف سے بلدیاتی انتخابات رواں سال ستمبر میں کروانے کے حکم کے بعد مسلم لیگ (ن) نے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہی رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز کریں گے جبکہ رانا ثناء اللہ ، خواجہ احمد حسان ، ملک ندیم کامران، رانا مشہود احمد ، پرویز ملک ، وحید آرائیں ، سعود مجید سمیت 2ایم این اے بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے ۔
اعلیٰ سطحی کمیٹی صوبے کے تمام اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور جوڑ توڑ کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات پارٹی قیادت کو پیش کرے گی ۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب اور سندھ میں 20ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے رکھا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
حکومت گندم خریداری سے ہاتھ کھینچ چکی، کسان کو3900 روپے فی من قیمت نہیں مِل رہی
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.