Live Updates

اسلام آباد: تحریک انصاف کے دفتر سے اسلحہ ملتا تو اس پر پابندی لگ جاتی، پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان

جمعرات 12 مارچ 2015 15:17

اسلام آباد: تحریک انصاف کے دفتر سے اسلحہ ملتا تو اس پر پابندی لگ جاتی، ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015 ء) : اسلام آباد میں میڈ یا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کا کہنا تھا کہ نائن زیرو پر رینجرز کا آپریشن بالکل درست تھا، آپریشن دیر سے ہوا لیکن اسے درست کہتا ہوں.

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اب ایم کیو ایم الطاف حسین سے آزاد ہو جا ئے گی آپریشن کے باعث کراچی کے لوگ ایم کیو ایم سے آزاد ہو جائیں گے متحدہ کا عسکری ونگ ختیم ہو جائے تو پورا کراچی خوشحال ہو جائے گا انہوں نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں فوری طور پر امن قائم کرنے کے لیے فوجی عدالتیں قائم کر دی جائیں متحدہ کے خلاف عدالتوں میں گواہی دینے کو تیار ہیں.، میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر یہ اسلحہ پی ٹی آئی کے دفتر سے بر آمد کیا جاتا تو پابندی لگ جاتی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات