گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال لاہورمیں کمر کا ٹیڑھا پن اور کُبڑے مریضوں کے

علاج کیلئے آرتھوپیڈک و سپائن سرجنز ڈاکٹرز کو ٹریننگ کیلئے انٹرنیشنل ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 12 مارچ 2015 16:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) اے او سپائن پاکستان کے زیر اہتمام کمر کا ٹیڑھا پن اور کُبڑے مریضوں کے علاج کی ٹریننگ کے لیے۴ روزہ انٹرنیشنل ورکشاپ کا انعقادگھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال لاہورہوا۔ اس ورکشاپ کے چیرپرسن پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز تھے۔ انگلینڈ سے آرتھوپیڈک وسپائن سرجن ڈاکٹر نجمہ فاروق پاکستان سے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد جاوید، پروفیسرڈاکٹر نعیم احمد، ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر رضوان اکرم، ڈاکٹر عتیق الزماں، ڈاکٹر عبداللہ شاہ بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

جس میں پاکستان بھرسے۳۰ آرتھوپیڈک و سپائن سرجنزکو تربیت دینے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ ورکشاپ ۹ مارچ سے ۱۲ مارچ تک جاری رہی۔ اس ورکشاپ کا مقصد پاکستان کے آرتھوپیڈک و سپائن سرجنز کو انٹرنیشنل معیار کی ٹریننگ مہیا کرنا ہے تاکہ پاکستان میں ایسے مریضوں کا علاج ہو سکے۔ دُنیا میں ہر شخص کو زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ کمر کا مسئلہ ضرور ہوتا ہے۔ پاکستان میں وٹامن ڈی کی کمی کی وجہ سے کمر کے کُبڑے پن کے مریضوں کی تعداد تقریبا 20سے 25 لاکھ ہے جبکہ اس مرض کے علاج کے لیے تربیت یافتہ ڈاکٹرز کی تعداد ۱۰۰ سے بھی کم ہے۔