کشمیر کی آزادی کشمیری عوام کا حق ہے بھارت ان کو اس حق سے محروم نہیں کرسکتا،اکمل خان باری

جمعرات 12 مارچ 2015 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) مسلم لیگ(ن)کے رہنما اکمل خان باری نے کہا ہے کہ شاہین تھری کاکا میاب تجربہ پاکستانی سائنسدانوں کا شاندار کارنامہ ہے،پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتا مگر یہ وقت کی ضرورت بن چکے ہیں،بھارت اب جارحانہ رویہ تبدیل کرے کیونکہ پاکستان نے ایسا میزائل تیار کرلیا ہے جس کی رینج میں پورا بھارت آگیا ہے،وہ گزشتہ روزایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ،اکمل خان باری نے مزید کہاپاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز نے شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کرکے ثابت کردیا ہے ہے وہ کسی سے کم نہیں ہیں،اس میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان کی دفاعی قوت میں مزید اضافہ ہوا ہے ،یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے اس سے خطے میں حالات مزید بہتر ہونگے، اب بھارت کو ہوش کے ناخون لینے چاہیے کیونکہ اس میزائل کے رینج میں پورا بھارت ہے ،بھارت اشتعا ل انگیز اور جارحانہ رویہ ترک کرے اور مسئلہ کشمیر مذاکرات کے ساتھ حل کرنے کی کوشش کرے ،کشمیر کی آزادی کشمیری عوام کا حق ہے بھارت ان کو اس حق سے محروم نہیں کرسکتا۔

متعلقہ عنوان :