گھی اور خوردنی آئل کی قیمتوں میں 15روپے فی کلو کمی کا اعلان عوام دوست پالیسیوں کی واضح دلیل ہے‘ مسز نسرین اختر ملک

جمعرات 12 مارچ 2015 17:23

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12مارچ۔2015ء)پاکستان مسلم لیگ(ن)کلچرل ونگ پنجاب کی رہنماء و ہیلتھ کو آرڈینیٹر پنجاب مسز نسرین اختر ملک(مسز ملک) نے کہا ہے کہپنجاب حکومت نے گھی اور خوردنی آئل کی قیمتوں میں 15روپے فی کلو کمی کا اعلان کر کے ثابت کردیا کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی بہتر کرنے کے لئے عملی طور پر کوشاں ہے۔اپنے ایک بیان میں مسز نسرین اختر ملک نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی کوششوں اور پالیسیوں سے پاکستانی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے‘غیرملکی سرمایہ کارحکومت کی طرف سے ترغیبات سے متاثرہوکر پاکستان میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گھی اور خوردنی آئل کی قیمتوں میں کمی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کی واضح دلیل ہے کہ وہ عوام کو ہر ممکن ریلیف دینا چاہتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجا ب نے خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی جس کے نتیجہ میں کم عمری کی شادیاں ، وراثتی جائیداد سے محروم رکھنے سمیت دیگر سماجیبرائیوں کا خاتمہ ممکن ہوگا۔ پنجاب حکومت نے عملی طور پر خواتین کو معاشی خوداختیاری اور قانونی تحفظ دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ حکومت پنجاب نے سنجیدگی سے خواتین کے مسائل حل کئے ہیں۔حکوومت پنجاب خواتین کو ملکی ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے تمام مراعات دے رہی ہے اور انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے قانون سازی کر رہی ہے۔