جمعیت علماءاسلام ف کے مولانا عبدالغفور حیدری ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہو گئے
جمعرات 12 مارچ 2015 19:00
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) سینیٹ انتخابات کے بعد اجلاس میں چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کیا گیا جس میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر سینیٹر منتخب ہونے والے رضا ربانی بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔ان کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب کیا گیا جس میں 2 امیدواروں کے درمیان مقابلہ تھا۔
(جاری ہے)
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا انتخاب لڑنے والے امیدوار جمعیت علماءاسلام ف کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری تھے جنہیں پیپلز پارٹی سمیت مسلم لیگ ن اور بلوچستان کی جماعتوں کی بھی حمایت حاصل تھی ۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے شبلی فراز ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے امیدوار تھے ۔سینیٹ میں ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوئی جس میں عبدالغفور حیدری کو 74 ووٹ ملے جبکہ شبلی فراز 16 ووٹ حاصل کر سکے۔جمعیت علماءاسلام سے تعلق رکھنے و الے سینیٹر عبدالغفور حیدری نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے کے بعد اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا جبکہ ان سے یہ حلف اسحق ڈار نے لیا۔مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.