انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کا شیخوپورہ کی کچہری میں فائرنگ کرنیوالے ملزم کو 2مرتبہ سزائے موت کاحکم

جمعرات 12 مارچ 2015 19:04

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شیخوپورہ کی کچہری میں فائرنگ کرنیوالے ملزم کو 2مرتبہ سزائے موت کاحکم سنادیا۔

(جاری ہے)

لاہورمیں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو د تھانہ صدر شیخوپورہ پولیس نے چالان پیش کیاجس کے مطابق بتایاگیا کہ ملزم نیازنے شیخوپورہ کچہر میں سال 2014میں فائرنگ کرکے سائل اسحاق کو قتل کردیاتھا تفتیش میں بھی ملزم قصور وارپایاگیا ہے ملزم نیاز کے وکیل نے بتایاکہ الزامات بے بنیاد ہیں اسحاق نے اس کی شناخت بھی نہیں کی عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد ملزم کو 2مرتبہ سزائے موت کاحکم سنادیا۔

متعلقہ عنوان :