عدالتی حکم کے باوجود اندرون شہر میں غیرقانونی تعمیرات نہ روکنے پر عدالت نے کل وال سٹی کے سینئر آفیسر کو طلب کرلیا

جمعرات 12 مارچ 2015 19:04

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) لاہورہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود اندرون شہر میں غیرقانونی تعمیرات نہ روکنے پر عدالت نے کل وال سٹی کے سینئر آفیسر کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

لاہورہائیکورٹ میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ عدالتی حکم کے باوجود اندرون شہر میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ انتظامیہ انہیں روکنے میں ناکام ہے اورنہ ہی ذمہ داروں کے خلاف کسی قسم کی کاروائی کی جارہی جبکہ اندرون شہر کا حسن بھی برباد ہورہاہے ہے عدالت نے درخواست پر وال سٹی سینئر آفیسر کوکل طلب کرلیا