محکمہ لائیو سٹاک کی ایک چھاپہ مار پارٹی نے مضرصحت گوشت کی بڑی مقدار قبضہ میں لے لی،2ملزم گرفتار

جمعرات 12 مارچ 2015 19:39

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) محکمہ لائیو سٹاک کی ایک چھاپہ مار پارٹی نے عزیز بھٹی ٹاؤن کے علاقہ غازی روڈ میں چھاپہ مار کر مضرصحت گوشت کی بڑی مقدار قبضہ میں لے لی، بتایا گیا ہے کہ ویٹرنری چھاپہ مار پارٹی نے ایک اطلاع پر چھاپہ مارا اور 1800کلو گوشت قبضہ میں لے کر ضائع کردیا، چھاپے کی اطلاع ملتے ہی ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمدعثمان موقع پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے اس حوالے سے گرفتار دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی۔