زمبابوے کے مئی میں دورہ پاکستان کا امکان

جمعرات 12 مارچ 2015 20:21

زمبابوے کے مئی میں دورہ پاکستان کا امکان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12مارچ۔2015ء) زمبابوے نے رواں سال پاکستان کے دورے کی خواہش ظاہر کی ہے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ زمبابوین حکام سے بات چیت میں مصروف ہے۔ قومی ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے جمعرات کو ایڈیلیڈ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری زمبابوے کرکٹ یونین کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات ہوئی اور ہم نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم دوطرفہ سیریز میں دلچسپی رکھتے ہیں اور زمبابوے مئی میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنا چاہتا ہے۔ چیف سیکریتری پنجاب کے عہدے پر بھی فائض نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ کسی بھی پاکستان میں کھیلنے کے لیے بلانا کوئی غلطی نہیں اور سییورٹی صورتحال اب پہلے سے بہت بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ چیزیں اب کنٹرول میں ہیں اور میرا نئی خیال اگر ٹیموں کو پاکستان بلایا جائے تو ان کی سیکورٹی کسی قسم کی شرمندگی کا سبب بنے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ سال کینیا کی ٹیم نے پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلی تھی۔ نوید اکرم چیمہ نے کہا کہ کرکٹ کے دلدادہ پاکستانی عوام کی یہ بہت بڑی بدقسمتی ہے کہ وہ انٹرنیشنل ٹیموں کو اپنے ملک میں کھیلتے ہوئے دیکھنے سے محروم ہیں۔ یاد رہے کہ 2009 میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں حملے کے بعد کسی بھی غیر ملکی ٹیم نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا اور پاکستان کو اپنے تمام ہوم میچز غیر ملکی سرزمین پر کھیلنے پڑے۔

متعلقہ عنوان :