شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے خواتین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں با اختیار بنانے کیلئے جو انقلابی اقدامات کئے ہیں‘ ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی‘ ثمینہ نذیر

جمعرات 12 مارچ 2015 21:24

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) فلاحی ادارے پودا (PODA)کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ثمینہ نذیر نے پنجاب اسمبلی میں قانونی اصلاحات کے ذریعے پانچ قوانین کو منسوخ کر کے خواتین کو با اختیار بنانے کے بل کی منظوری پر پنجاب حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی قیادت میں پنجاب حکومت خواتین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں با اختیار بنانے کیلئے جو انقلابی اقدامات کیے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے جو قانونی اصلاحات کی ہیں ان سے بے پناہ مسائل کا شکارخواتین کے حقوق کو تحفظ ملے گا اور پاکستان کے آئین میں عورتوں کے آئینی حقوق پر عمل درآمد کو یقینی بنانے اور آئین کے آرٹیکل 253کے نفاذ میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کا یہ مثبت اقدام عالمی سطح پر پاکستان میں عورتوں کے بارے میں پائے جانے والے تعصب کے تاثر کو ختم کرنے اور بچوں کے حقوق کے بارے میں اقوامِ متحدہ کے چارٹر پر عمل در آمد کی عکاسی کرتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ یہ اصلاحاتی تبدیلیاں ،وراثتی قوانین ، بچوں کی شادی کی ممانعت، دوسری شادی کے لیے پہلی بیوی کا تحریری اجازت نامہ جیسی اصلاحاتی تبدیلیاں عورتوں کو مضبوط بنائیں گی اور نکاح فارم کے مناسب انتظام کے ساتھ ساتھ شادیوں کا لازمی اندراج سے فیملی کورٹس کا کام بہتر ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ پودا(PODA) پنجاب گورنمنٹ خاص طور پر ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ پنجاب کو قوانین کے فوری نفاذ کے لیے اپنی خدمات پیش کرتا ہے اور ہمارا ادارہ PODAعورتوں اورلڑکیوں کی حالت بہتر بنانے اور ان کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کیلئے حکومتی تعاون کا منتظر ہے۔

متعلقہ عنوان :