سپریم کورٹ نے درباروں کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کے لیے دائردرخواست خارج کردی

جمعرات 12 مارچ 2015 21:55

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) سپریم کورٹ نے درباروں کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کے لیے دائردرخواست خارج کردی ۔

(جاری ہے)

لاہورمیں سپریم کورٹ کے جسٹس میاں ثاقب نثار اورجسٹس شیخ عظمت سعید پرمشتمل دورکنی بینچ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ لاہورہائیکورٹ نے تمام درباروں کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کاحکم دیا لیکن عمل درآمد نہیں ہوا جبکہ ہائیکورٹ نے عمل درآمد کے لیے دائردرخواست خارج کردی ہے لہذا عدالت درباروں کو 24گھنٹے کھلا رکھنے کاحکم دیا پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایاکہ سکیورٹی خدشات کے باعث درباروں کو 24گھنٹے کھلا نہیں رکھ سکتے عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست خارج کردی ۔

متعلقہ عنوان :