سینیٹر پروفیسر ساجدمیر 15 مارچ کو مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مسلسل چھٹی مرتبہ بلامقابلہ امیر بھی منتخب ہوں گے

جمعرات 12 مارچ 2015 22:29

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر نومنتخب سینیٹر پروفیسر ساجدمیر 15 مارچ کو مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کا مسلسل چھٹی مرتبہ بلامقابلہ امیر بھی منتخب ہوں گے، مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 15مارچ کو دارالعلوم سلفیہ خانیوال میں منعقد ہو گا جس میں آئندہ پانچ سال کیلئے مرکزی امیر اور ناظم اعلیٰ کا انتخاب ہو گا، 550 ارکان شوریٰ کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جو کہ حق رائے دہی استعمال کریں گے، سینیٹر پروفسر ساجد میر، مرکزی امیر اور ممبر قومی اسمبلی حافظ عبدالکریم ناظم اعلیٰ کے امیدوار ہیں، ذرائع کے مطابق دونوں امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :