اسحاق ڈار کی منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ طورپر اعترافی بیان دینے پر نااہلی کے لیے دائر کی گئی درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ ،سماعت ملتوی
جمعرات 12 مارچ 2015 22:44
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی وزیرخزانہ وسینیٹر اسحاق ڈار کی منی لانڈرنگ کیس میں مبینہ طورپر اعترافی بیان دینے پر نااہلی کے لیے دائر کی گئی درخواست پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ سماعت ملتوی کردی۔جمعرات کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک شہری فرخ نواز بھٹی کی جانب سے وفاقی وزیرخزانہ وسینیٹر اسحاق ڈار کی نااہلی کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت ہوئی ۔
جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کے وکیل جی ایم چوہدری عدالت میں پیش ہوئے ۔ عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے بتایاکہ وفاقی وزیرخزانہ وسینیٹر اسحاق ڈار کی سینیٹ کی ممبر شپ رکھنے اور بطور وزیرخزانہ کے خلاف درخواست دائرکی گئی ہے ۔(جاری ہے)
عدالت میں مزید دلائل دیتے ہوئے جی ایم چوہدری نے بتایاکہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کیس میں اعتراف کیاہے کہ انہوں نے مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں نواز شریف کے لیے منی لانڈرنگ کی ہے اوراعترافی بیان بھی دیاہے جس سے ظاہر ہوتاہے کہ وہ سینیٹ کی ممبر شپ اور وزارت رکھنے کے اہل نہیں رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت وہ آمین اور صاد ق نہیں رہے ہیں ۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت بتایاکہ وزیرخزانہ فنائشل کرائم میں ملوث ہیں ۔ عدالت میں مختلف عدالتوں کے فیصلوں کی نقول بھی عدالت میں پیش کیں۔ دلائل مکمل ہونے کے انہوں نے عدالت سے استدعاء کی کہ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی سینیٹ کی ممبر شپ ختم کی جائے اور وزرات خزانہ سے بھی ہٹانے کا حکم دیاجائے ۔ عدالت نے درخواست گزا ر کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد وفاقی وزیرخزانہ کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔۔۔عبدالستارمزید اہم خبریں
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
-
ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 22.32 فیصد کی سطح پر آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.