محکمہ سوئی نادرن گیس کمپنی کی گیس چوری کیخلاف خصوصی مہم ،اب تک 345 گیس چوروں کیخلاف مقدمات درج

جمعرات 12 مارچ 2015 23:01

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) محکمہ سوئی نادرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری گیس چوری کے خلاف خصوصی مہم کے نتیجہ میں پنجاب پولیس نے اب تک 345 گیس چوروں کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں جبکہ 45 مقدمات وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے نے درج کیے ہیں جبکہ قابل ذکر امر یہ ہے کہ گیس چوروں کا سراغ سوئی نادرن گیس کمپنی کی مختلف ٹیموں نے لگایا تھا گیس چوروں میں گھریلو صارفین کم جبکہ کمرشل صارفین زیادہ تھے جن کا تعلق بڑی صنعتوں اوزر چھوٹے کارخانوں سے ہے اور ان ملزمان کو کروڑوں روپے کے بلز ڈالے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :