ننکانہ این اے 137 کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کی سرکاری امیدوار ڈاکٹر شزرا منصب کی حمایت کیلئے سرکاری مشینری ننکانہ پہنچ گئی

جمعرات 12 مارچ 2015 23:13

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) ننکانہ این اے 137 کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن کی سرکاری امیدوار ڈاکٹر شزرا منصب کی حمایت کیلئے سرکاری مشینری ننکانہ پہنچ گئی ہے مذکورہ ضمنی الیکشن 15مارچ بروز اتوار کو ہوں گے جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے حمایت یافتہ امیدوار رائے شاہجہان بھٹی ، آزاد امیدوار بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت یافتہ امیدوار ڈاکٹرشزرا منصب ایک دوسرے کے مدمقابل ہیں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آزاد امیدوار بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو پاکستان تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے، پی ٹی آئی نے ان انتخاب میں اپنا نامزد گھوڑا اس لئے کھڑا نہیں کیا کہ پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کررکھا ہے جبکہ خاتون امیدوار ڈاکٹر شزرا منصب جنہیں سرکار کی حمایت حاصل ہے اس حلقہ سے وفات پا جانے والے ایم این اے رائے منصب علی خان کی صاحبزاد ہیں ، اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر شزرا منصب کی حمایت میں سرکاری مشینری حرکت میں آ چکی ہے جس کے حلقہ کے بااثر لوگوں سے رابطے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :