ڈی جی رینجرز کی جانب سے وارننگ کے بعد ایم کیو ایم نے نائن زیرو اور اطراف سے بیریئر ہٹانے کا کام شروع کردیا

جمعرات 12 مارچ 2015 23:35

ڈی جی رینجرز کی جانب سے وارننگ کے بعد ایم کیو ایم نے نائن زیرو اور اطراف ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء) ڈی جی رینجرز سندھ کی جانب سے وارننگ کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے نائن زیرو اور اطراف سے بیریئر ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز کی جانب سے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر آپریشن کے بعد رینجرز کی جانب سے سخت ایکشن کے خدشے کے پیش نظر ایم کیو ایم نے ازخود نائن زیرو اور اطراف سے بیریئر ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مکا چوک اور اردگرد کے علاقوں سے بیریئرز ہٹائے جارہے ہیں۔ ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق بیریئرز ہٹانے کا فیصلہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں کیا گیا۔