حکومت نے گھی و آئل کی قیمتیں کم کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں‘بلال یاسین،
حکومت اس ضمن میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو معاف نہیں کرے گی‘عوامی وفود سے گفتگو
جمعرات 12 مارچ 2015 23:35
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 12 مارچ 2015ء ) صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین کابینہ پرائس کنٹرول کمیٹی بلال یاسین نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے ضمن میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے گھی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو خصوصی فائدہ پہنچایا ہے جس کا اثر ہر گھرانے پر پڑے گا۔یہاں اپنے دفتر میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے گھی اور آئل کی قیمتوں میں ہونے والی کمی کا فائدہ عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے اقدامات اٹھانا شروع کردیئے ہیں۔
اس حوالے سے لاہور سمیت تمام اضلاع کے ڈی سی اوز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ گھی و آئل کی نئی قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں اور ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اتوار بازاروں میں گھی وافر مقدار میں موجود ہو تاکہ لوگوں کو خریداری میں دشواری پیش نہ آئے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت مہنگائی کے خاتمے کا عزم کئے ہوئے ہے اور مہنگائی کے خاتمہ کے لئے ضلعی انتظامیہ کو خصوصی طور پر متحرک کردیا گیا ہے۔
اسی طرح دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کی بھی کڑی نگرانی کی جارہی ہے اور ناجائز منافع خوروں پر قابو پانے کے لئے ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں شب و روز متحرک ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے تاکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی کو ان کی روز مرہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی سے حاصل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس ضمن میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کو معاف نہیں کرے گی-انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی ان امور غفلت یا کوتاہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.