ورلڈ کپ :289 رنز کے تعاقب میں‌ نیوزی لینڈ‌ کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ جاری

جمعہ 13 مارچ 2015 11:02

ورلڈ کپ :289 رنز کے تعاقب میں‌ نیوزی لینڈ‌ کی بنگلہ دیش کے خلاف بیٹنگ ..

ہملٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ2015ء) ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو کامیابی کیلئے 289 رنز کا ہدف دیا ہے , نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ,کیویز کیخلاف اہم میچ میں‌مڈل آرڈر بلے باز محمود اللہ کے ناقابل شکست 128 رنز ، سومیا سرکار ففٹی بنانے کے بعد آئوٹ , بولٹ , اینڈرسن اور ایلیٹ کی دو دو وکٹیں‌. تمیم اقبال 13 , شکیب الحسن 23 اور مشفیق الرحیم 15 رنز بنانے میں‌کامیاب ہوئے , مڈل آرڈر میں‌محمود اللہ نے ایک بار پھر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار سنچری سکور کی اور آئوٹ نہیں‌ ہوئے , صابر رحمان نے بھی 40 رنز کی اننگز کے ساتھ ان کی بھرپور مدد کی , نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ , ایلیٹ اور اینڈرسن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ، -

متعلقہ عنوان :