برطانیہ کی یونیورسٹی ایجاد کردہ ایک انوکھا ٹوائلٹ

جمعہ 13 مارچ 2015 11:26

برطانیہ کی یونیورسٹی ایجاد  کردہ ایک  انوکھا ٹوائلٹ

برطانیہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ2015ء) میں یونیورسٹی آف دی ویسٹ آف انگلینڈ(UWE) میں ایک ایسا ٹوائلٹ بنایا گیا ہے جو پیشاب سے بجلی بناتا ہے۔ اس کا بس ایک ہی پروٹو ٹائپ ہے جو یونیورسٹی ہی میں لگایا گیا ہے۔وہاں موجود طلباء اور اساتذہ سے اس ٹوائلٹ کو استعمال کرنے کا کہا جاتا ہے۔ مائیکروبیال فیول سیل یا بائیولوجیکل فیول سیل پیشاب سے بجلی بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ ایسا الیکٹروکیمیکل سسٹم ہے جس میں بیکٹریا کے استعمال سے کرنٹ بنایا جاتا ہے۔ اسے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ اس ٹوائلٹ کو مہاجر کمیپوں کے لیے بنایا گیا ہے جہاں رات میں اندھیرے کی وجہ سے خواتین ٹوائلٹ جانے سے گھبراتی ہیں۔اسے بنانے والوں کا کہنا ہے کہ اس طریقہ استعمال سے جو بجلی بنتی ہے اسے الیکٹریسٹی کی بجائے یورائن ٹریسٹی(urine-tricity) بھی کہا جا سکتا ہے۔اس وقت اس کے ایک یونٹ کو بنانے کی لاگت 600 پاونڈ ہے۔

متعلقہ عنوان :