ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر قائم ہوں،شاہدآفریدی

جمعہ 13 مارچ 2015 11:52

ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر قائم ہوں،شاہدآفریدی

ایڈیلیڈاوول (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ وہ ورلڈکپ کے بعد ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ ایک عرصے سے ون ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں تاہم اب اسے خیرباد کہنے کا وقت آ گیا ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ یونس خان نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر نہ ہونے بلکہ ٹیم کا کپتان بننے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، کیا آپ ٹورنامنٹ کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لیں گے، تو ان کا کہنا تھا کہ ”نہیں، میں ٹی ٹوئنٹی کرکٹ اور لیگز کھیلتا رہوں گا تاہم ون ڈے کرکٹ اب اور نہیں“۔