پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیمیں دوسرے ون ڈے میچ پرسوں دبئی میں کھیلا جائے گا

جمعہ 13 مارچ 2015 12:03

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی خواتین ٹیمیں دوسرے ون ڈے میچ  پرسوں دبئی ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) آئی سی سی ویمن کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ پرسوں اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے 17مارچ کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 19مارچ ،دوسرا 20مارچ اور تیسر ا 22مارچ کو ہوگا۔

(جاری ہے)

16رکنی قومی ویمن ٹیم میں کپتان ثناء میر، بسمعہ معروف ،سیدہ نین فاطمہ عابدی ،ربیعہ شاہ ،ندا رشید ،جویریہ ودود ،عثماویہ اقبال ،میرینہ اقبال ،سمایہ صدیق ،ثانیہ اقبال ،سعدیہ یوسف ،ناہیدہ خان ،ارم جاوید ،انعم امین ،کائنات امتیاز اور سدرہ امین،ٹیم مینجمنٹ میں مینجر عائشہ اشعر ،کوچ محتشم الرشید ،فزیو تھراپسٹ رفعت اصغر گل ،ٹرینر ابرابر احمد اور اینالسٹ عثمان ہاشمی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :