انوشکا نے گائے کے گوشت پر پابندی کی مخالفت کر دی

جمعہ 13 مارچ 2015 12:17

انوشکا نے گائے کے گوشت پر پابندی کی مخالفت کر دی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) عامر خان کی فلم پی کے کی ہیرون انوشکا شرما نے ہندووں کے مقدس جانور گائے اور بیل کے گوشت پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے حلال گوشت پر پابندی بہت بڑی تعداد میں لوگوں کو غذاء سے دور کرنے کے مترادف ہے انوشکا نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ گوشت پر پابندی سے ان کی ذات پر فرق نہیں پڑتا جانوروں سے پیار بھی ہے جبکہ وہ گوشت کے مضر صحت توانائی کی وجہ سے گوشت خوری کرنا پسند نہیں کرتی اسکے باوجود گوشت کی پابندی کی مخالفت کر تی ہوں،انوشکا کے اس بیان سے ہندو آگ بگولہ ہو گئے اور کہا ہے کہ عامر خان کی وجہ سے انوشکا بھی ایسے بیان دے رہی ہیں۔