پاکستان لاتعداد قربانیوں کے بعد حاصل ہوا ، تحریک پاکستان کی کامیابی سے ہم یہ خطہ حاصل کرسکے ہیں ‘ عرفان دولتانہ
جمعہ 13 مارچ 2015 13:02
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان لاتعداد قربانیوں کے بعد حاصل ہوا،پاکستان کا حصول اس لئے ضروری ہوگیا تھا کہ مسلمانوں کو ایسا خطہ مل جائے جہاں وہ اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزاریں ۔تحریک پاکستان کی کامیابی سے ہم یہ خطہ حاصل کرسکے ہیں ۔
(جاری ہے)
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قرارداد مقاصد ایک مقدس دستاویز ہے جو پاکستان کے مسلمانوں کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی قرآن وسنت کے مطابق استوار کرنے کا موقع اور اقلیتوں و پسماندہ طبقات کے حقوق کو آئینی تحفظ فراہم کرتی ہے۔
درحقیقت یہ قرارداد ان رہنما اصولوں پر مشتمل ہے جن پر اس مملکت خداداد کے آئین کی بنیاد رکھی جانی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد تحریک پاکستان کے رہنماؤں اور سرگرم کارکنوں کی دلی امنگوں کی ترجمان ہے۔ اسے قائداعظم کے دست راست اور پاکستان کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان نے منظوری کیلئے دستور ساز اسمبلی کے ساتھ سامنے پیش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ امر یاد رکھنا چاہیے کہ اس اسمبلی کے ارکان کی غالب اکثریت بابائے قوم کے رفقائے کار پر مشتمل تھی۔پاکستان کی تاریخ کے ہر دور میں اس قرارداد کو اہمیت حاصل رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اسلام آباد کے شہریوں کے لئے شروع کئے جانے والے ہائوسنگ کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا ، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ،ریاض پیرزادہ
-
فیصل آباد سے پتوکی اپنے سسرال آئے شخص نے خود کو فائر مارکر خودکشی کرلی نعش ہسپتال پتوکی منتقل
-
ملتان: تندور مالکان نمایاں مقامات پر 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے آویزاں کریں، ڈپٹی کمشنر
-
گورنرپنجاب سے سرجن ڈاکٹر برگیڈیئر (ر)رئوف افتخار احمد کی ملاقات
-
گورنرپنجاب کی لاہور ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن'' لیرا'' کے منتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
اپوزیشن ایک نہتی لڑکی آصفہ بی بی سے ڈرتی ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
سرکاری اداروں کے بجلی بلوں میں اوورچارجنگ کے پری آڈٹ کا فیصلہ
-
وزیرصنعت و تجارت شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ،پنجاب سکل ڈویلپمنٹ پالیسی 2024کی منظوری
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
-
انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے‘ وزیرمملکت شیزا فاطمہ خواجہ
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے نیشنل سنٹر فار ہیلتھ کیئر ورکرز امریکہ کے وفد کی ملاقات
-
انتظامیہ اور پی پی کے سرکاری ملازمین عدالتوں کو مس گائیڈ کررہے ہیں،حلیم عادل شیخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.