یوروگوائے کے ڈیاگوفورلان کا بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کااعلان

جمعہ 13 مارچ 2015 14:28

یوروگوائے کے ڈیاگوفورلان کا بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کااعلان

مونٹیویڈو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء ) یوروگوائے اسٹرائیکرڈیاگوفورلان نے بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلا ن کردیا۔35سالہ ڈیاگو رفورلان نے پریس کانفرنس میں اپنی ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا۔انھوں نے یوروگوائے کی جانب سے112بین الاقوامی میچ کھیلے ،وہ یوروگوائے کی جا نب سے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے فٹ بالر ہیں جبکہ 2002،2010اور2014کے ورلڈکپ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

فورلان کو2010کے ورلڈکپ میں 5گول کرنے پر گولڈن بوٹ کا ایوارڑدیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

فورلان نے کہاکہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنا باعث عزت ہے اوربہترین کھلاڑیوں کے گروپ کے ساتھ کھیل کرخوب محظوظ ہوا،عظیم لوگوں کے ساتھ ملک کی جرسی پہننافخر کی بات ہے۔ فورلان کی نمائندگی میں یوروگوائے نے16سال بعد2011میں کوپا امریکاٹورنامنٹ جیتا۔ فورلان ہسپانوی کلبوں ریال میڈرڑ ،ایٹلیٹکو میڈرڑاورجاپانی کلب کیریزواوساکاکی جانب سے کھیلنے کااعزاز حاصل کیا۔ فورلان نے 2014کے ورلڈکپ میں کولمبیاکے خلاف میچ میں آخری دفعہ یوروگوائے کی نمائندگی کی۔ فورلان نے اپنے112میچوں میں 36گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔