زمبابوے کو زیادہ سے زیادہ ون ڈے کھیلنے کو ملے گیم کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا:واٹمور

جمعہ 13 مارچ 2015 14:33

زمبابوے کو زیادہ سے زیادہ ون ڈے کھیلنے کو ملے گیم کی مقبولیت میں اضافہ ..

آکلینڈ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء ) زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کوچ ڈیو واٹمورنے کہاہے کہ گیم کی مقبولیت کے لیے ان کی ٹیم کو زیادہ سے زیادہ ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوواٹمور آکلینڈ میں ہونے والے میچ ٹریننگ کے دوران میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں اس ٹیم کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ہوں اورمجھے ٹیموں کے ساتھ کام کرنے کاوسیع تجربہ ہے اور میں وثوق سے کہہ سکتاہوں کہ موجودہ زمبابوین ٹیم میں ٹیلنٹ سے بھرپورہے، ا نھوں نے کہاکہ ہمارے ساتھ مسئلہ ہے کہ ٹیم کا کھیلنے کے لیے ناکافی میچ ملتے ہیں اگر ہمیں کافی میچ ملے تو یہ ہمارے لیے اہم مرحلہ ہوگا،واٹمورکاکہناتھاکہ ٹیلرنوٹنگھم شائر جائیں گے وہ بہت خوش قسمت ہیں تاہم ہمارے پاس باصلاحیت کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعدادموجود ہے۔