نجی ٹی وی کے شہید رپورٹر ولی خان بابر کے قاتل کو بچانے کے لئے مزید 9 افراد کی جان گئی

جمعہ 13 مارچ 2015 15:06

نجی ٹی وی کے شہید رپورٹر ولی خان بابر کے قاتل کو بچانے کے لئے مزید 9 افراد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) انگریزی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نجی ٹی وی چینل کے شہید رپورٹر ولی خان بابر کے قاتل کو بچانے میں کم از کم 9 مزید افراد قتل ہوئے اور ان کا قاتل ڈرامائی انداز میں رینجرز کے چھاپے میں نائن زیرو سے گرفتار ہوئے ۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ولی خان بابر کے قتل کا مقدمہ ایک پراذیت سفر تھا جس میں کم از کم 9 افراد جان سے گئے جس میں پولیس اہلکار ، پراسیکیوٹرز اور گواہ شامل تھے ۔

(جاری ہے)

ان افراد کو ایک ایک کر کے قتل کیا گیا تاکہ فیصل موٹا اور کامران عرف ذیشان کو قانون سے بچایا جا سکے ذیشان ابھی تک مفرور ہے رپورٹ میں کہا گیا کہ بابر کیس اپنی نوعیت کا پہلا کیس تھا جس میں پاکستانی صحافی کے قتل پر ( پراسیوکیشن ) مقدمہ چلایا گیا ۔ یکم مارچ 2014 کو کندھ کوٹ کی ایک عدالت نے کامران عرف ذیشان اور فیصل موٹا کو موت کی سزا سنائی ۔ اس کے علاوہ چار دیگر افراد فیصل محمود ، علی رضوان ، نوید اور شاہ رخ کو بھی سزائے عمر قید سنائی گئی جو کہ اس وقت سینٹرل جیل سکھر میں بند ہیں ۔

متعلقہ عنوان :