لاہور کو پیرس بنانے والوں نے قوم کو بحرانوں کے نئے نئے تحفے دیئے ہیں‘ عابد حسین صدیقی

جمعہ 13 مارچ 2015 15:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں بجلی اور گیس کے بعد گھی اور خوردنی تیل بھی ناپید کر دیا ہے، لاہور کو پیرس بنانے والوں نے قوم کو بحرانوں کے نئے نئے تحفے دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لئے حکومت کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کو ختم کرنا ہو گا اپنے اعلان کے مطابق بجلی کی پیداوار کو بڑھانا ہو گا انرجی کرائسز پر قابو پانے کے لئے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ پر عمل درآمد ناگزیر ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کو ریلیف دینے والا کوئی کام نہیں کیا انتخابات سے پہلے کئے ہوئے ایک بھی وعدے پر عمل نہیں ہوا، حکومت اپنی ترجیحات پر غور کرے اور عوام کو درپیش مسائل سے چھٹکارا دلائے ملک میں دہشت گردی، بیروزگاری، لاقانونیت اور غربت میں اضافے پر حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :