کھلاڑیوں کا اعتماد عروج پر ہے ، پاکستان کو شکست دے سکتے ہیں ‘ کپتان آئر لینڈ

جمعہ 13 مارچ 2015 15:11

کھلاڑیوں کا اعتماد عروج پر ہے ، پاکستان کو شکست دے سکتے ہیں ‘ کپتان ..

ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ولیم پورٹرفیلڈ نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم پاکستان کو اپنے آخری پول میچ میں شکست دے سکتی ہے، تمام کھلاڑیوں کا اعتماد عروج پر ہے اور پاکستان کے خلاف کامیابی کاموقع ہم ہاتھ سے نہیں جانے دیں گے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے اب تک محنت سے کھیلا ہے اور کوارٹر فائنل تک رسائی ہم سب کھلاڑیوں کا ایک بڑا خواب ہے اس کو پورا ضرور کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم مضبوط حریف ہے لیکن ہم اس کے پریشر میں نہیں آئیں گے بلکہ اس کو پریشر میں رکھنے کی کوشش کریں گے-

متعلقہ عنوان :