انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ ، واسیک اور ریان ہیریسن نے دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی

جمعہ 13 مارچ 2015 15:48

انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ ، واسیک اور ریان ہیریسن نے دوسرے رائونڈ میں ..
انڈین ویلز (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار13مارچ ۔2015ء ) کینیڈا کے واسیک اور امریکا کے ریان ہیریسن نے انڈین ویلز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ، ادھر نمائشی میچ میں سوئس ٹینس سٹار راجر فیڈرر کو اپ سیٹ شکست ہوگئی ۔ کیلیفورنیا کے شہر انڈین ویلز میں اے ٹی پی ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں سنگلز مقابلے ہوئے ۔

(جاری ہے)

کینیڈا کے واسیک پوسپیسل نے قازقستان کے میخائل کوکوشکن کے خلاف اس وقت فتح سمیٹی جب میخائل کوکوشکن دوسرے سیٹ میں انجری کا شکار ہو کر میچ سے باہر ہوئے ۔

امریکہ کے میرڈی فش کو انہی کے ہم وطن ریان ہیریسن سے کانٹے کے مقابلے میں شکست کا سامنا ہوا ۔ دوسری جانب نیویارک میں ورلڈ ٹینس ڈے مناتے ہوئے نمائشی میچ میں نوجوان کھلاڑی گریگور دیمیتروو نے سوئس سٹار روجر فیڈرر کو دلچسپ مقابلے کے بعد اپ سیٹ کیا ۔ 23 سالہ بلغارین کھلاڑی نے سترہ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن روجر فیڈرر کو چھ دو ، ایک چھ اور سات پانچ سے شکست دی ۔

متعلقہ عنوان :