فیفاکی نئی رینکنگ،پاکستان 170ویں پوزیشن پرآگیا

جمعہ 13 مارچ 2015 16:06

فیفاکی نئی رینکنگ،پاکستان 170ویں پوزیشن پرآگیا

زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) پاکستان ایک درجہ ترقی پا کر فٹبال کی عالمی رینکنگ میں 170ویں پوزیشن پر آگیا جبکہ بھارت تنزلی کا شکارہوکر173ویں نمبر پر چلاگیا۔عالمی چیمپئن جرمنی کی ٹاپ پوزیشن پر حکمرانی جاری ہے۔ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ٹیموں کی تازہ ترین درجہ بندی کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے اور بھارت کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 170 ویں پوزیشن پر آگیا ہے جبکہ بھارت کی دو درجہ تنزلی ہوئی ہے اور وہ 173 ویں نمبر پر ہے۔

(جاری ہے)

عالمی چیمپئن جرمنی 1770 پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے۔ ارجنٹائن 1577 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، کولمبیا 1499 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، بیلجیئم 1471 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، ہالینڈ 1415پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، برازیل 1348 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے، پرتگال 1191 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں، فرانس 1180 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں، یوروگوائے 1164 پوائنٹس کے ساتھ نویں اور اٹلی 1146 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔ اسپین تنزلی کا شکارہو کر2007 کے بعد ٹاپ ٹین سے باہر ہوگیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پانچ درجے تنزلی کا شکار ہوکر 162ویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :