بلوچستان بیڈ مینٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چمئین شپ کاانعقاد

جمعہ 13 مارچ 2015 16:13

بلوچستان بیڈ مینٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام چمئین شپ کاانعقاد

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) بلوچستان کے تمام بیڈمینٹن کے کھلاڑیوں کومطلع کیاجاتاہے کہ بلوچستان بیڈ مینٹن ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تاجئی خان سپورٹس کمپلیکس میں چمئین رینکنگ کی غرض سے ایک چمئین شپ کاانعقاد کیاجارہاہے اس سلسلے میں بلوچستان کے تمام کھلاڑیوں کومطلع کیاجاتاہے کہ وہ تاجئی خان سپورٹس کمپلیکس میں اپنے ناموں کااندراج کروائیں واضح رہے کہ یہ چمئین شپ صر ف سینئرکھلاڑیوں کے درمیان منعقدکیاجارہاہے جس کامقصدبلوچستان کے کھلاڑیوں کی رینکنگ ہے اوراس چمےئن شپ میں ٹوٹل 32کھلاڑی حصہ لے سکیں گے جن میں سے28کھلاڑی ڈائریکٹ مین راؤنڈ کھیلیں گے اوردیگر16کھلاڑی کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گے ان میں سے 4کھلاڑی کوالیفائی کرکے مین راؤنڈمیں کھیل سکیں گے خواہش مندکھلاڑی اس نمبر0819201330پررابطہ کرے۔

متعلقہ عنوان :