معین خان کا معاملہ قوم اور خدا کے سپرد ، گرین شرٹ والوں کے لئے کل کا میچ اہمیت کاحامل ہے، سا بق کر کٹر

جمعہ 13 مارچ 2015 16:17

معین خان کا معاملہ قوم اور خدا کے سپرد ، گرین شرٹ والوں کے لئے کل کا ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) معین خان کا معاملہ قوم اور خدا کے سپرد ، گرین شرٹ والوں کے لئے کل کا میچ اہمیت کاحامل ہے ٹیم میں تبدیلی ناگزیر مگر سرفراز کے بارے فیصلہ کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔ بھارت کے حوالے سے بورڈ کی پوزیشن کمزور اور حقیقت بتانے سے گریزاں ہے ان خیالات کا اظہار سابق کرکٹرز عبدالقادر ، محسن حسن خان اور دانش کنریا نے آن لائن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

جمعہ کے روز سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو آئرلینڈ کے خلاف میچ کو فائنل سمجھ کر کھیلنا ہو گا اورحالات کو دیکھ کر ٹیم بنائی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان ٹاس جیتتا ہے تو اس کو پہلے باؤلنگ کرنی چاہئے اگر آئرلینڈ نے دوسری بیٹنگ کی تو وہ پاکستان کو مشکل میں ڈال دے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی باؤلنگ مضبوط ہے جبکہ آئرلینڈ کی بیٹنگ مضبوط ہے انہوں نے کہا کہ یاسر شاہ کو کھلایا جائے تو ٹیم کے لئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا ۔ پاکستان کرکٹ بورڈنے چیئرمین شہریار خان کے حالیہ دور کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ جب تک بھارت اور پاکستان کے حکومتی تعلقات اچھے نہیں ہوتے اس وقت تک دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کو فروغ ملنا مشکل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے حالات اچھے ہونے چاہئیں تاکہ دونوں ملکوں کی کرکٹ کو فروغ ملے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم کو بھارت کا دور کرنا چاہئے اور وہاں کی بھی ٹیم کو پاکستان آنا چاہئے ۔ لیگ سپینر دانش کنیرا نے کہا کہ آئرلینڈ اور پاکستان کا ہونے والے میچ بہت اہمیت کا حامل ہے اور اس کو پاکستان کے لئے پلاننگ کے ساتھ کھیلنا ہو گا انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مغربی افریقہ سے جیتنے کے بعد اس میچ کو آسان نہیں لینا چاہئے بلکہ پہلے سے زیادہ سخت محنت کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنی چاہئے اور اس میچ میں تینوں شعبے جس میں باؤلنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ اہم کردار ادا کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ ٹیم میں زیادہ تبدیلی کی ضرورت نہیں ہے ۔ تاہم اگر عرفان کو اس میچ میں نہ کھلایا جائے اور اس کو ریسٹ دیا جائے تاکہ وہ آگے ہونے والے میچوں میں زیادہ اچھی پرفارمنس دے سکے ۔ پی سی بی کے چیئرمین کے دورے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے حوالے سے کبھی بھی کھیل کو بات نہیں بنائی اور میڈیا اور عوام کو بھی اصل حقائق سے آگاہ نہیں کیا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی پوزیشن بہت کمزور ہے بھارت کے حوالے سے اس لئے پاکستان کرکٹ بورڈ چیئرمین اپنے دورے کے بارے میں حقائق کو سامنے نہیں لا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سیریز ہونی چاہئے اور پاکستان کو بھارت کا دورہ کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے بگ تھری میں شامل ہو کر بھارت کے سامنے اپنی پوزیشن مزید کمزور کر رہی ہے ۔

سابقہ ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو آئرلینڈ کے خلاف بہت ذمہ داری سے کھیلنا ہو گا اور پلاننگ مضبوط ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ گیم پلان ایک نہیں ہوتا اس کے لئے 2 یا 3 گیم پلان بنائے جاتے ہیں اور اس میں کوچنگ سٹاف کا اہم کردار ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے یا بعد میں بیٹنگ یا باؤلنگ کا فیصلہ میدان میں پچ کو دیکھ کر کیا جاتا ہے اور ٹیم کی پلاننگ سامنے والی ٹیم کی پوزیشن کو دیکھ کر کی جاتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم میں پہلے جو ذاتی پسند اور ناپسند ہو رہی تھی وہ ختم ہونا بہت اچھی بات ہے اور اس طرح کا طرز عمل ہونا چاہئے ۔ یاد رہے کہ اتوار کے روز آئرلینڈ اور پاکستان کا میچ آسٹریلیا کے اول گراؤنڈ کے ایلٹیڈ میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8.30 پر شرو ع ہو گا اس میچ کے لئے قومی ٹیم نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور پاکستانی ٹیم میدان میں اترنے کے لئے تیار ہے اور دونوں ٹیموں میں سے جو فتح حاصل کرے گی وہ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرے گی جس کی وجہ سے یہ دونوں ٹیموں کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :