متروکہ وقف املاک بور ڈکے سابق وائس چیئرمین ڈاکٹر محمد علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو خط
جمعہ 13 مارچ 2015 16:31
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) وفاقی وزارت مذہبی امور نے متروکہ وقف املاک کے سابق وائس چیئرمین ڈاکٹر محمد علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو باقاعدہ خط لکھ دیا ،یہ خط موجودہ چیئرمین محمد صدیق الفاروق کی تجویز پر 6مارچ کو لکھا گیا۔
(جاری ہے)
خط لکھنے کی وجہ یہ ہے کہ اس سے پہلے سابق چیئرمین آصف ہاشمی اپنے خلاف نیب اور ایف آئی اے میں کرپشن کیسز پر کاروائی سے بچنے کیلئے بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں ۔
مبینہ طور پر سابق وائس چیئرمین ڈاکٹر محمد علی بھی انکے خلاف کرپشن کیسز میں حصہ دار تھے۔ حال ہی میں کچھ مزید کیسز سامنے آئے ہیں جن میں بظاہر ڈاکٹر محمد علی نے آصف ہاشمی کی ملی بھگت سے کرپشن کا ارتکاب کیا ہے اور انکے بیرون ملک فرار ہونے کی خبریں آ رہی ہیں، اگر ڈاکٹر محمد علی بیرون ملک فرار ہو جائیں تو انکے خلاف مقدمات کی سماعت میں تاخیر ہو گی انہیں واپس بلانے کیلئے ریڈ وارنٹ جاری کرنے پڑینگے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.