پنجاب بھر میں653ٹریفک حادثات میں4افراد جاں بحق،490زخمی

جمعہ 13 مارچ 2015 16:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 653ٹریفک حادثات میں4افراد جاں بحق جبکہ 490زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ250افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں251ڈرائیورز ،26کم عمرڈرائیور،376مسافراور117پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ135ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت133ایمرجنسیمتاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد67حادثات میں80متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ میں47حادثات میں50متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل744متاثر ہونے والوں میں سے579مرد اور165خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں99افر اد کی اوسط عمر18سال سے کم اور450فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان اور200زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر506موٹر سائیکلز73آٹو رکشے73موٹر کاریں40مسافربس17ٹرک، اور90دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :