سنی لیونی ڈرامے میں مہمان اداکارہ کے طور پر نظرآئیں گی

جمعہ 13 مارچ 2015 16:46

سنی لیونی ڈرامے میں مہمان اداکارہ کے طور پر نظرآئیں گی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13مارچ۔2015ء)بالی وڈ اداکارہ سنی لیونی اب بھارتی نجی چینل پر نشر ہونے والے ہارر ڈرامے آہٹ میں مہمان اداکارہ کے طور پر نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

سنی لیونی کے بارے میں یہ خبر کافی عرصے سے چرچے میں تھی کہ وہ آہٹ میں نظر آئیں گی لیکن اداکارہ اپنی مصروفیات کی وجہ سے ہاں نہیں کر پا رہیں تھیں۔ لیکن اب انہوں نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ وہ مہمان اداکارہ کے طور پر ہارر ڈرامے آہٹ میں جلوہ گر ہونگیں۔امکان ہے کہ اداکارہ کے چاہنے والے اگلے ہفتے انہیں اپنے پسندیدہ ڈرامے آہٹ میں دیکھیں گے۔