لڑکا ریاضی میں کمزور ہے، دلہن نے شادی سے انکار کر دیا

جمعہ 13 مارچ 2015 18:27

لڑکا ریاضی میں کمزور ہے، دلہن نے شادی سے انکار کر دیا

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مارچ۔2015ء)ایک بھارتی دلہن نے صرف اس وجہ سے شادی کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ اس کا دلہا ریاضی کا ایک آسان سا سوال حل کرنے میں ناکام ہو گیا تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں لڑکی نے اپنے دلہا کا ریاضی کا امتحان لیا اور جب اس نے کچھ سوالات غلط حل کئے تو دلہن نے شادی کی تقریب سے واک آئوٹ کر دیا۔

لڑکی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ 15 جمع 6 کتنے ہوتے ہیں تو دلہا نے اس کا جواب 17 دیا جو کہ بالکل غلط تھا۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ رواں ہفتے ریاست اتر پردیش کے شہر کان پور میں پیش آیا۔ دلہا کے خاندان نے لڑکی کو راضی کرنے کی کوشش تاہم وہ اپنی بات پر قائم رہی جس کا موقف تھا کہ لڑکے نے اپنی تعلیم کے حوالے سے غلط بیانی سے کام لیا۔

(جاری ہے)

لڑکی کے والد نے بتایا کہ لڑکے والوں نے دلہا کی تعلیم کے بارے میں انھیں اندھیرے میں رکھا کیونکہ ایک پہلی جماعت کا طالب علم بھی یہ سوال حل کر سکتا ہے۔

پولیس نے دونوں خاندانوں کے درمیان مصالحت کرائی اور شادی سے پہلے دیئے جانے والے تحفے تحائف اور زیورات واپس کروائے۔ واضع رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جب ایک دلہن نے شادی کی تقریب میں دلہا کو دورہ پڑ جانے کے باعث شادی میں شریک ایک مہمان سے شادی کر لی تھی۔ مذکورہ لڑکی کا بھی موقف تھا کہ اسے لڑکے کی بیماری سے لاعلم رکھا گیا تھا۔