پوٹھوہار آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ ایڈووکیسی کے زیر اہتمام سابق لیڈی کونسلرز، ناظمین کا اجلاس

جمعہ 13 مارچ 2015 19:07

پوٹھوہار آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ ایڈووکیسی کے زیر اہتمام سابق لیڈی ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 مارچ۔2015ء)پوٹھوہار آرگنائزیشن فار ڈویلپمنٹ ایڈووکیسی (پودأ) انسانی حقوق کا ادارہ ہے جو 2003 سے پاکستان کے مختلف علاقوں میں انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ پر کام کر رہا ہے ۔ادارہ پودا کے ذیرِ اہتمام سابقہ لیڈی کونسلرز ناظمین اور Citizen action group کی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں 25 سے زائد کونسلرز ناظمین نے شرکت کی جن میں محترمہ روبینہ تسنیم، محترمہ روبینہ اختر، محترمہ راحیلہ امجد، محترمہ ٹریفہ گل، محترمہ راحیلہ سلیم، محترمہ الماس سکندر، سعیدہ عظیم سمیت 25 سے زائد کونسلر ناظمین نے شرکت کی۔

محتر مہ را حیلہ سلیم نے اس مو قع پر با ت کر تے ہو ئے کہا کہ کو نسلر نے اپنے وقت میں بہت اچھا کا م کیا تھا ، لو گو ں کے بہت سے مسا ئل آسا نی سے حل ہو جا تے تھے۔

(جاری ہے)

سمینہ مختا ر نے کہا کہ ہم سب کو مل کر بلدیا تی نظا م کی بحا لی کے لئے کا م کر نا ہو گا ،محتر مہ طاہر ہ مشتا ق ،محتر مہ سمیرا گل،محتر مہ رو بینہ اختر،محتر مہ رو بینہ تحسین،محتر مہ ٹریزہ گلِ،محتر مہ الما بی بی،محتر مہ رو بینہ شفیق،محتر م جرا ل صاحب،محتر م وحید صاحب و دیگر نے بلدیا تی نظا م کی بحا لی کی پر زور حما یت کی اور کہا کہ بلدیا تی نظا م کی بحا لی کے بغیر جمہوریت مکمل نہیں ہو سکتی۔

محترمہ سرکار عباس نے کہا کہ بلدیاتی نظام وقت کی ضرورت ہے اور جب تک کہ بلدیاتی نظام نہ ہو اس وقت تک جمہوری نظام مکمل نہیں ہوسکتا۔محترمہ سمیرا گل نے کہا ہم لوگوں نے اپنے دور میں جب ہم کونسلرز منتخب ہوتی تھیں تو ہم بہت ہی بہترین طریقے سے محدود وسائل ہونے کے باوجود عام لوگوں کے مسائل کو بہتر طور پر حل کیا۔محترم طاہر مشتاق نے کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں اپنی UCمیں فلٹریشن پلانٹ لگوایا تھا۔

اور یہ کہ اپنے اپنے علاقے کے مسائل کو کونسلرز بہتر سمجھتے تھے۔ کیونکہ ان کا اپنے علاقے کے لوگوں سے روزانہ کی بنیاد پر رابطہ رہتا ہے۔محترمہ سمینہ محتار نے کہا کہ بلدیاتی نظام کو ہمیشہ فوجی آمر نے ہی قائم کیا ہے اور ہمارے جمہوری رہنما یہ چاہتے ہی نہیں کہ بلدیاتی نظام آئے کیونکہ اس سے لوگ ان کے MPA-MNA کے بجائے کونسلر کو اپنے کام کہتے ہیں جوکہ MPA-MNAکو ناگوار گزرتا ہے۔حکو مت وقت سے مطا لبہ کیا کہ جس قدر جلد ممکن ہو سکے حکو مت بلدیا تی انتحا با ت کی تا ریخ کا علا ن کر ے۔ اس میٹنگ میں ادارہ پو دا کے بو رڈ ممبر خو اجہ زا ہد نسیم (ایڈوکیٹ ہا ئی کورٹ)نے بھی شر کت کی او ر آ ئینِ پا کستا ن میں مو جو د بلدیا تی نظا م پر رو شنی ڈالی۔