رحیم یار خان،گھریلو جھگڑوں سے 5 خواتین کا اقدام خودکشی،ہسپتال منتقل

جمعہ 13 مارچ 2015 19:17

رحیم یار خان،گھریلو جھگڑوں سے 5 خواتین کا اقدام خودکشی،ہسپتال منتقل

رحیم یار خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء)گھریلو جھگڑوں اور والدین کی ڈانٹ سے 3 لڑکیوں سمیت 5 خواتین کا اقدام خودکشی حالت غیر ہونے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق جمعہ کو گزشتہ روز گھریلو جھگڑوں اور والدین کی ڈانٹ سے 5 خواتین کا اقدام خودکشی جن میں گلشن اقبال کی رہائشی 14 سالہ زرینہ بی بی، خان پور کی 16 سالہ چنگا مائی، راجن پور کلاں کی 18 سالہ نسیم جمال، دڑی سانگی کی 22 سالہ سیلاں مائی اور چک 89 پی کی رہائشی 40 سالہ رخسانہ بی بی شامل ہیں ان خواتین کو حالت غیر ہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔