وزیراعظم سیکرٹریٹ نے محکمہ صحت پنجاب کو پولیو ویکسین کی عدم دستیابی بارے کوئی الرٹ جاری نہیں کیا،

پولیو ویکسین کی 2 کروڑ خوراکیں 16 مارچ سے شروع ہونے والی تین روزہ مہم کے لئے تمام اضلاع کو فراہم کی جارہی ہے‘ترجمان محکمہ صحت

جمعہ 13 مارچ 2015 19:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔13مارچ۔2015ء) محکمہ صحت پنجاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے محکمہ صحت حکومت پنجاب کو پولیو ویکسین کی عدم دستیابی کے حوالے سے کوئی الرٹ جاری نہیں کیا گیااور محکمہ صحت کے پاس پولیو ویکسین کی کوئی کمی نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ صوبے میں 16 مارچ سے 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہورہی ہے جس کے لئے محکمہ صحت پنجاب ایک کروڑ 85 لاکھ بچوں کو ویکسین پلانے کے لئے 2 کروڑ پولیو ویکسین کی خوراکیں تمام اضلاع کو فراہم کررہا ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ نے چاروں صوبوں کوانسداد پولیو مہم کے دوران کسی بھی وجہ سے پولیو قطرے پینے سے محروم رہنے والے بچوں کوویکسین کے قطرے پلانے کی تاکید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :