وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصل آباد میں معصوم بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس،ملزمان کی گرفتاری کا حکم

جمعہ 13 مارچ 2015 19:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں معصوم بچی کے قتل کے واقعہ کی خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کی فی الفور گرفتارکرکے متاثرہ خاندان کو ہر قیمت پر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچی کو قتل کرنے والے ملزمان قانون کے تحت عبرتناک سزا سے نہیں بچ پائیں گے۔