بھارت کی سر زمین پر سکھوں کے متفقہ نانک شاہی کیلنڈر کو متنازع بنانے کی ہر سازش ناکام بنائی جائیگی‘ محمد صدیق الفاروق
جمعہ 13 مارچ 2015 19:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔13مارچ۔2015ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین محمد صدیق الفاروق نے بھارتی حکومت سے کہا ہے کہ و ہ اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے بھارت کی سر زمین پر سکھوں کے متفقہ نانک شاہی کیلنڈر کو متنازع بنانے کی ہر سازش کو ناکام بنائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پردھان سردار شام سنگھ کی صدارت میں ہونے والے پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔
اجلاس میں بیساکھی کے تہوار پر بھارت سمیت دنیا بھر سے آنیوالے یاتریوں کے استقبا ل اور انکے قیام،طعام سمیت کئی امور پر فیصلے کیے گئے۔صدیق الفاروق کا کہنا تھا کہ بیساکھی تہوار کے انتظامات کو بہتر سے بہتر بنانا ہمارا مذہبی فریضہ ہے اور اس سلسلہ میں گوردواروں کو تزین و آرائش سمیت دیگر ترقیاتی کام جاری ہیں۔(جاری ہے)
انکا مزید کہنا تھا کہ گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کی بارہ دری میں شیشے لگانے اور سٹیج کے اوپر مستقل شیڈ بنانے کی ہدایات جاری کیں۔
اسکے علاوہ گوردوارہ ڈیرھ صاحب لاہور، گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال اور گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں بندھک کمیٹی کیلئے دفاتر قائم کرنے اور عملہ رکھنے کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ کمیٹی کے پردھان سردار شام سنگھ کا کہنا تھا کہ چیئرمین بورڈ صد یق الفاروق کے سکھ قوم کی فلاح و بہبود اور ہمارے گوردواروں کی خوبصورتی اور تعمیر و ترقی کیلئے کیے جانیوالے اقدامات قابل تعریف ہیں جبکہ دوسری طرف بھارت میں ہمارے نانک شاہی کیلنڈر میں جو تبدیلیاں کی گئی ہیں وہ ہمیں قابل قبول نہیں، کیونکہ یہ کیلنڈر 2003میں دربار صاحب اکال تخت آمرت سر انڈیا میں دنیا بھر کے سکھوں کے نمائندوں نے متفقہ طور پر منظور کیا تھا۔اجلاس میں سردار صاحب سنگھ، سردار رمیش سنگھ آروڑا،سردار بشن سنگھ، سردار گوپال سنگھ،سردار میندر سنگھ، سیکرٹری بورڈ خالد علی، ڈپٹی سیکرٹری اظہر سلہری، ڈپٹی سیکرٹری فراز عباس ،ایکسین محمد عارف بٹ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.