Live Updates

آئندہ میدان لاہور میں سجے گا، آزادی بس اب لاہور پہنچے گی: عمران خان

جمعہ 13 مارچ 2015 20:45

آئندہ میدان لاہور میں سجے گا، آزادی بس اب لاہور پہنچے گی: عمران خان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کہتے ہیں آزادی بس اب لاہور پہنچے گی اور آئندہ میدان لاہور میں سجے گا۔ خیبرپختونخوا کے ارکان اسمبلی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان نے بنی گالہ میں ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی اور نو منتخب سینیٹرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں سراج الحق، پرویز خٹک نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا آئندہ میدان لاہور میں سجے گا جس جرات کا مظاہرہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان نے کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ ان کا کہنا تھا تحریک انصاف کے رضاکاروں کے جذبے کو پیسے سے نہیں خریدا جا سکتا۔ نوجوان تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :