شاہدرہ کے علاقے سے 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد

جمعہ 13 مارچ 2015 21:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) شاہدرہ کے علاقے میں 35سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد پولیس نے شناخت نہ ہونے پر لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروا دی۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ گزشتہ روز شاہدرہ موڑ کے قریب نامعلوم شخص کی لاش کو دیکھ کر راہگیروں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی پولیس کے مطابق مرنے والا حلیے سے نشئی معلوم ہوتا ہے تاہم پوسٹمارٹم کے بعد اصل حقائق سامنے آئیں گے ۔