پاکستان نے اپنا ڈرون بلالیا۔ براق ڈرون اور برق گائیڈ ڈمیزائلوں کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا،

آج ہم نے دفاعی شعبے میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے پاکستان ڈرون بنانے والے ملکوں میں شامل ہوگیا،آرمی چیف

جمعہ 13 مارچ 2015 21:56

پاکستان نے اپنا ڈرون بلالیا۔ براق ڈرون اور برق گائیڈ ڈمیزائلوں کا کامیاب ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) پاکستان نے اپنا ڈرون بلالیا۔ براق ڈرون اور برق گائیڈ ڈمیزائلوں کا کامیاب تجربہ کرلیا گیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آج ہم نے دفاعی شعبے میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے۔ پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے پاکستان ڈرون بنانے والے ملکوں میں شامل ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعہ کے روز پاکستان نے براق ڈرون کا کامیاب تجربہ کیا اور برق لیزر گائیڈڈ میزائل کا بھی کامیاب تجربہ کیا گیا۔

ڈرون میزائل نے کامیابی سے پانے ہدف کو نشانہ بنایا پاکستان کے اس تجربے کے بعد دہشت گردی کے خلاف آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف میزائل تجربے کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے اور انہوں نے خود تجربے کا مشاہدہ کیا ۔

(جاری ہے)

براق اور برق میزائل ہر طرح کے موسم میں کارگر ہوں گے۔ آرمی چیف نے اس موقع پر کہا کہ آج ہم نے دفاعی شعبے میں اہم سنگ میل عبور کرلیا ہے اور اس کامیاب تجربے سے پاکستان ڈرون بنانے والے ملکوں میں شامل ہوگیا ہے آرمی چیف نے کامیاب تجربے پر انجینئر اور سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دفاعی شعبے کو آگے بڑھانے کیلئے سب مل کر کوشش کریں آرمی چیف نے پوری قوم کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ تجربہ ایک اہم تاریخی کامیابی ہے پاکستانیوں کو اپنے اپنے شعبے میں آگے بڑھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :