پرانی انارکلی کے علاقے میں 60سالہ پراپرٹی ڈیلرکا پرسرار قتل ‘ نامعلوم ملزمان نے چھریوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کرنے کے بعدلاش چھپا دی

جمعہ 13 مارچ 2015 22:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) پرانی انارکلی کے علاقے میں 60سالہ پراپرٹی ڈیلرکا پرسرار قتل ،نامعلوم ملزمان نے چھریوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کرنے کے بعدلاش چھپا دی اور موٹرسائیکل اور ٹی وی بھی ساتھ لے گئے ، 3روز پرانی لاش برآمدہونے پر علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ، مخالفین نے قتل کیا بیٹے کا موقف ، پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پورسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردی ، بتایا گیا ہے کہ پرانی انارکلی کے علاقے رسالہ بازار کے مکان نمبر12 میں فیصل آباد کے نواحی علاقے کا رہائشی 60سالہ فیض احمد نے دو سال قبل گھرکے ڈرائینگ روم کو کرائے پر حاصل کیا جیاں وہ پراپرٹی ڈیلر کا کاروبار کرتا تھا اور اسی میں سوتا تھا جبکہ اس کے ہمراہ 2اورساتھی بھی رہائش پذیر تھے فیض احمد ہر 15روز بعداپنے بیوی بچوں سے ملنے کے لیے فیصل آباد چلا جاتا تھا اورروزانہ اپنے گھر فون بھی کرتا تھا فیض احمدکے بیٹے علی رضا کے مطابقان کے اپنے باپ کے ساتھ منگل کے روز آخری باررابطہ ہوا اس کے بعد سے ان کا موبائل مسلسل بند جا رہا تھا گزشتہ روز وہ فیصل آباد سے اپنے والد کو ملنے کے لیے اپنے والد کے کمرے میں گیا تو وہاں تالہ لگا ہوا تھا جس پر پولیس کو اطلاع کردی پولیس نے جب علاقہ معززین کی موجودگی میں تالہ توڑا اور دیکھا کہ کمرے میں فیض احمد کی خون میں لت پت دو ، تین روز پرانی لاش پڑی ہوئی ہے جبکہ کمرے سے ٹی وی ، مقتول کا موبائل اور موٹرسائیکل نمبری ایف ڈی 2403 پاک ہیرو غائب ہے پولیس نے فوری طور پر لاش قبضے میں لے کر پورسدٹمارٹم کے لیے مردہ خانے بجھوا دی اورجائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرتے ہوئے کرائم سین کو مکمل طورپر محفوظ کر لیا پولیس کے مطابق مقتول کے ساتھی اس کو قتل کرنے کے بعداشیا ساتھ لے کر فرار ہوگئے ہیں انہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا جبکہ مقتول کے بیٹے علی رضا کے مطابق ان کا فیصل آباد میں لین دین کا تنازع چل رہا ہے دو ماہ قبل اس کے والد پر 30لاکھ کے فراڈ کا مقدمہ درج ہوا تھا جس میں انہوں نے ضمانت کروا لی تھی اس کیس میں مدعیوں کو 12لاکھ روکے کی ادائیگی کر دی گئی تھی بقایا18لاکھ کے لیے مدعیوں کی جانب سے فیصل آبادکے بدمعاش لیاقت جوئیہ کی طرف سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں ہمیں شبہ ہے کہ ان ملزمان نے میرے والد کو قتل کیا ہو گا ، مقتول فیض احمد کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جبکی وہ پہلے فیصل آباد میں ہی پراپرٹی کا کام کرتا تھا جہاں تنازعات کے باعثوہ دو سال قبل لاہور آیا اور انارکلی کے علاقے میں پراپرٹی کا کاروبار شروع کر دیا۔

متعلقہ عنوان :