امریکہ میں دو پاکستانی بھائیوں پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کی فرد جرم عائد کر دی گئی

جمعہ 13 مارچ 2015 22:14

امریکہ میں دو پاکستانی بھائیوں پر دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کی ..

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) امریکہ میں پاکستانی شہریوں پر دہشت گردی حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے پر فرد جرم عائد کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی اٹارنی ویفر بڈو فیئر نے اپنے بیان میں بتایا کہ 22 سالہ پاکستانی نژاد رئیس عالم قاضی اور اس کے 32 سالہ بھائی شہزاد عالم قاضی پر فلوریڈا کے ببتھ بلوم نے 2012 میں نیویارک میں دہشت گردی حملے کی سازش میں ملوث ہونے کی فردم جرم عائد کرتے ہوئے انہیں سزا سنانے کے لئے پانچ جون کی تاریخ مقرر کی ہے انہوں نے کہا کہ دونوں ملزمان کو مجموعی طور پر 35 سال اور 20 سال سزائے قید سنائی جا سکتی ہے انہوں نے کہا کہ رئیس قاضی نے نیویارک میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی اور اس کے بھائی نے اس سلسلے میں مالی معاونت فراہم کرنے کے علاوہ امریکہ میں القاعدہ کا پیغام رساں بھی دیا ۔

انہوں نے کہا کہ قاضی برادر نے بعد بعض وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ایجنٹس پر بھی حملہ کیا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :