کرکٹ کے حوالے سے ابھی بڑے خواب نہیں دیکھ رہا، محمدعامر

جمعہ 13 مارچ 2015 22:25

کرکٹ کے حوالے سے ابھی بڑے خواب نہیں دیکھ رہا، محمدعامر

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مارچ۔2015ء) آئی سی سی کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملنے والے کھلاڑی محمد عامر نے راولپنڈی میں ہونے والے گریڈ ٹو میچز میں آتے ہی 3 وکٹیں حاصل کرلیں جب کہ ان کا کا کہنا ہے کہ وہ اپنی پرفارمنس اور فٹنس پربھر پورتوجہ دے رہے ہیں۔ فاسٹ بولرمحمد عامرنے راولپنڈی اسٹیڈ یم میں میچ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہو ئے کہا کہ ابھی کرکٹ کے حوالے سے زیادہ بڑے خواب نہیں دیکھ ر ہا جب کہ اس وقت تمام تر توجہ پیٹرن ٹرافی پر ہے جس کے بعد وہ ٹی ٹوئنٹی بھی کھیلیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سمیت آئی سی سی اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سپورٹ سے انہیں بہت حوصلہ ملا جب کہ انہوں نے قومی ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیم کا میچ جیتنا خوش آئند ہے جب کہ آئرلینڈ کے خلاف میچ بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔ فاسٹ بولر محمد عامرفرسٹ کلاس گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم عمرایسوسی ایٹس کی نمائندگی کررہے ہیں اور انہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں 3 وکٹیں بھی حاصل کرلی ہیں۔ واضح رہے کہ2010 میں آئی سی سی نےاسپاٹ فکسنگ کے الزام میں محمد عامر سمیت محمد آصف اور سلمان بٹ پر بالترتیب 5، 7 اور 10 سال کیلئے کرکٹ کے دروازے بند کردیئے تھے۔

متعلقہ عنوان :