صنعتی اور معاشی ترقی کیلئے متعلقہ اداروں میں رابطے ناگزیر ہیں ، ڈاکٹر اشرف،

پاکستان کینو کی پیداوار میں سر فہرست ہے مگر اس کی ویلیٴوایڈیشن برازیل کی ایک کمپنی کر رہی ہے، چیئرمین پاکستان سائنس فاوٴنڈیشن

جمعہ 13 مارچ 2015 23:14

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13مارچ۔2015ء) پاکستان سائنس فاوٴنڈیشن کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف ستارہٴ امتیاز، تمغہ حسن کارکردگی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر رضوان اشرف سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا کہ پاکستان میں علم کے بنیاد پر صنعتی اور معاشی ترقی کیلئے انڈسٹری ِاکیڈیمیا اور آر اینڈ ڈی کے اداروں میں رابطے ناگزیر ہیں۔

پاکستان بنیادی طور پر زرعی ملک ہے ہم ابھی تک زرعی اجناس کی پیداواریت بڑھانے کے چکر میں پڑے ہوئے ہیں حالانکہ موجودہ زرعی پیداور میں ویلیٴوایڈیشن کی اشد ضرورت ہے۔ کینو سے لے کر گندم تک کی برآمد ہو رہی ہے اگر ہم نجی شعبہ کے ذریعے ویلیٴو ایڈیشن کا سلسلہ شروع کریں تو ہماری آمدنی میں زبردست اضافہ ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ہم ابھی تک اپنی غذائی ضروریات کیلئے صرف مہنگی گندم پر انحصار کر رہے ہیں جبکہ اس مقصد کیلئے سستی مکئی کی پیداوار بھی بڑھائی جا سکتی ہے۔

پاکستان کینو کی پیداوار میں سر فہرست ہے مگر اس کی ویلیٴوایڈیشن برازیل کی ایک کمپنی کر رہی ہے اس طرح حلال گوشت کے معاملے میں بھی پاکستان کیلئے ویلیٴو ایڈیشن کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر انجینئر رضوان اشرف نے کہا کہ ہم 2 ارب کا چاول برآمد کرکے خوش ہیں حالانکہ پاکستان میں پانی کی شدید قلت ہے۔

اس کے برعکس ہم 6 ارب کا خوردنی تیل درآمد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے زرعی تحقیقی اداروں کو چاول اور گنے کے چکر سے نکلنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریگولیٹری باڈی ہے اس کو اپنا یہ کردار ملک و قوم کے بہترین مفاد میں سر انجام دینے کیلئے درست فیصلے کرنا چاہیئں۔ اس موقع پر چیمبر سینئر نائب صدر ندیم اللہ والا، نائب صدر انعام افضل خان، پاکستان ٹیکسٹائل سٹی کے چیئرمین ریحان نسیم بھراڑہ ، ڈائیز اینڈ کیمیکلز ایسوسی ایشن کے راشد منیر، پاکستان سائنس فاوٴنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد حسنین بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :